پی ڈی ایم جلسہ، شبلی فراز کی کورونا پھیلنے پر قائدین پر مقدمات درج کرنے کی حمایت

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے اپوزیشن جلسوں کے باعث کورونا پھیلنے پر جلسوں کی انتظامیہ اور پارٹی سربراہوں کے خلاف مقدمات درج کرنے کی حمایت کر دی۔

ہم نیوز کے پروگرام بریکنگ پوائنٹ ود مالک میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جان بوجھ  کر لوگوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالاجا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جلسوں سے کوئی خوف نہیں ہے،اس سے پہلے تین شہروں میں جلسے کرنے دیئے گئے ہیں

شبلی فراز نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں کورونا کیسزکی شرح زیادہ ہے،اس لیے کہا کہ پشاور جلسہ نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہم  نے بھی خیبرپختونخوا میں 21 نومبر کو رشکئی کا جلسہ منسوخ کیا ہے۔

پروگرام میں موجود پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ اجتماعات تو ہر جگہ ہو رہے ہیں لوگ ہر جگہ اکٹھے ہوتے ہیں۔ بڑے مقصد کے لیے قربانی دینی پڑتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت خود پہلے احتیاطی تدابیر پرعمل کر لیتی، انہوں نے خود مختلف شہروں میں جلسے کیے تھے۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ لوگ تو بازاروں میں بھی اکٹھے ہوتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ حکومت کو جلد سے جلد گھر بھیجا جائے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

65