گوجرانوالہ ميں ماں اور4 بچوں کے قتل کا معمہ حل

فائل فوٹو

گوجرانوالہ میں 21 جنوری کو ہونے والے ماں اور 4 بچوں کے قتل کا معمہ حل ہوگیا۔ پولیس نے قاتل کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق شک کی بنیاد پر گھر کے سربراہ کو حراست میں لیا تھا، جس نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم عمران نے ہی اپنے بچوں اور بیوی کو ڈنڈے مار کر قتل کیا تھا۔

ملزم نے اپنے اعتراف جرم میں کہا کہ مجھے بیوی پر شک تھا، جس کہ وجہ سے میں نے انہیں قتل کیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے 15 سال قبل مقتولہ سے محبت کی شادی کی تھی۔

واضح رہے کہ گوجرانوالہ کے علاقے ڈوگرانوالہ میں واقع گھر سے 21 جنوری کی صبح ماں اور 4 بچوں کی لاشیں برآمد کی گئی تھیں۔ اہل علاقہ نے تعفن اور گھر سے باہر نکلتے خون کو دیکھ کر پولیس کو اطلاع کی تھی۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے گھر کی تلاشی لی۔ اس دوران پانچوں افراد کی لاشیں ایک ہی کمرے سے برآمد کی گئیں۔

وقوعہ کے وقت ملزم عمران گھر پر موجود نہ تھا، جسے پولیس نے بعد ازاں تفتیش کیلئے تھانے طلب کیا تھا۔ گھریلو ناچاکی کے باعث ملزم اپنے گھر والوں سے الگ رہتا تھا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

31