سلمان خان کو نئی ہیروئن مل گئی

ممبئی (ویب ڈیسک )دنیا بھر میں سلو بھائی اور دبنگ خان کے نام سے مشہور بالی وڈ کے سپراسٹار سلمان خان کو اپنی نئی فلم کے لئے نئی ہیروئن مل گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق 30 سالہ اداکارہ و ماڈل پرگیا جیسوال بالی وڈ فلم ’انتم‘ میں سلمان خان کے ساتھ مرکزی کردار نبھائیں گی۔ اطلاعات ہیں کہ اداکارہ فلم کی شوٹنگ میں بھی مصروف ہیں۔رپورٹس کے مطابق بھارتکے ایک اسٹوڈیو میں فلم کی شوٹنگ کے دوران پرگیا جیسوال بھی موجود تھیں۔ وہ فلم کے گانے میں بھی سلمان خان کے ساتھ نظر آئیں گی۔بالی وڈ فلم ’انتم‘ میں سلمان خان پولیس اہلکار کا کردار نبھا رہے ہیں۔ اس فلم کی ریلیز کے حوالے سے فی الحال کوئی بات سامنے نہیں آئی ہے۔واضح رہے کہ کچھ دن قبل سلمان خان نے اپنی ایک اور نئی فلم ’رادھے‘ اس سال عید پر ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

153