سب لوگ بوبی دیول کو ’بہن جی' کیوں کہتے تھے؟برسوں بعد ادکار نے خود ہی راز سے پردہ اٹھادیا

ممبئی(نیو زڈیسک)بالی وڈ اداکار بوبی دیول کا شمار ان اداکاروں میں ہوتا ہے جو اداکاری میراث میں ملنے کے باوجود فلمی دنیا میں وہ مقام حاصل نہ کر پائے جو ہر اداکار کی خواہش ہوتی ہے۔ماضی کے نامور اداکار دھرمیندر کے بیٹے اور اداکار سنی دیول کا سایہ ہونے کے سبب بوبی دیول کو بچپن سے ہی فلم نگری میں اپنی شناخت بنانے کے لیے کڑی جدوجہد کرنا پڑی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں بوبی دیول نے بچپن کے ایک واقعے کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ جب میں چھوٹا تھا تو مجھے اپنی پتلی (باریک ) آواز کے سبب سارے لوگ چھیڑتے تھے۔بوبی دیول نے بتایا کہ جب مجھے لوگ فون پر 'بہن جی' کہتے تھے تو میں پریشان ہو جاتا تھا۔اداکار کے مطابق جب بچپن میں گھر پر میں فون اٹھا لیا کرتا تھا تو لوگ گمان کرتے کہ میں ایک لڑکی ہوں، مجھ سے سوال ہوتا کہ بہن جی! دھرم جی ہیں گھر پر؟بوبی دیول نے بتایا کہ میں شروعات میں تو اس نام سے چڑچڑا جاتا تھا لیکن پھر میں اس کا عادی ہو گیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ ہوٹل میں کیونکہ آپ روم نمبر ڈائل کر کے بات کر سکتے ہیں تو میں لوگوں کو یونہی کال ملا دیا کرتا تھا یا اگر کسی کی کال آتی تو میں تفریح کے لیے ایسے بات کرتا جیسے کوئی خاتون ہو۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

94