خواتین نے جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا، اظفر رحمان

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اظفر رحمان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں متعدد خواتین نے جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

ہم فلمز کی پیشکش ’چھلاوہ‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا کر داد سمیٹنے والے اظفر رحمان نے ویب شو ’بائی دی وے‘ میں ’می ٹو‘ کے بارے میں خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں مکمل طور پر ’می ٹو‘ کی حمایت کرتا ہوں۔

چھلاوہ ایکٹر نے بتایا کہ ماضی میں مجھے متعدد ساتھی خواتین نے جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا تاہم میں ان کے نام نہیں لینا چاہتا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیشہ خواتین ہی درست نہیں ہوتیں، کبھی بھی کسی کو بھی ہراساں کیا جا سکتا ہے جو کہ نہیں کرنا چاہیے۔

اظفر رحمان نے می ٹو مہم کے حوالے سے مزید کہا کہ اگر دو افراد کوئی بھی کام باہمی رضامندی یا کچھ لو کچھ دو کی بنیاد پر کرتے ہیں یہ عمل درست ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی کو کسی سے زبردستی کرنے کی اجازت نہیں اور ایسے عمل کی کبھی حمایت نہیں کی جا سکتی۔

یہ بھی پڑھیں: 

اظفر رحمان نے ماڈلنگ سے اپنے شوبز کریئر کا آغاز کیا جس کے بعد انہوں نے اداکاری کی دنیا میں بھی اپنے فن کا لوہا منوایا اور کئی ڈرامہ سیریلز میں یادگار کردار ادا کیے۔

انہوں نے پاکستان کی صفِ اول کی اداکارہ مہوش حیات کے مقابل ہم فلمز کی پیشکش ’چھلاوہ‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

91