وطن عزیز کے دفاع کیلئے ہر لمحہ تیار ہیں،سربراہ پاک فضائیہ

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)سربراہ پاک فضائیہ مجاہد انور خان نے کہا ہے کہ ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، کسی بھی مہم جوئی کا فوری جواب دیا جائے گا۔پاک فضائیہ کی جانب سے اسلام آباد ائیر ہیڈ کوارٹرز میں آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے دو سال مکمل ہونے کی مناسبت سے منعقدہ خصوصی تقریب کی گئی ۔ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر پاک فضائیہ کے طیاروں کی گھن گرج سے فضائیں گونج اٹھیں۔ طیاروں کے فلائی پاسٹ نے تقریب کو چار چاند لگادیے۔بھارت کو 27 فروری 2019 کو اپنی مرضی کے مقام اور وقت پر جواب دینے والے طیارے جب فضا میں بلند ہوئے تو ساری نگاہیں آسمان کی طرف اٹھ گئیں۔ تقریب میں پاک فضائیہ کے سابق سربراہان اور غیر ممالک کے سفیر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے حوالے سے خصوصی ڈاکیومنٹری بھی نشر کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک فضائیہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے تحت ہماری افواج نے بہترین دفاع کیا، پاک فضائیہ کے پلائٹس کو پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر سلام پیش کرتا ہوں، پاکستان ایک پر امن ملک ہے، دنیا نے دیکھا کہ پاکستان نے امن کیلئے بھارتی پائلٹ واپس کیا۔ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کا کہنا تھا کہ ہماری افواج کو ملک کے دفاع کیلئے ہر لمحہ تیار رہنا ہوگا، اپنی ذمہ داریوں کو جانتے ہیں، وطن عزیز کے دفاع کیلئے ہر لمحہ تیار ہیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

23