اٹلی میں کرونا کیسز میں اضافہ، کرونا سے بچاوٗ کیلئے نئی پابندیاں عائد

روم (ویب ڈیسک) کرونا وبا کے باعث اٹلی کے صوبہ لمباردیا میں ایک مرتبہ پھر پابندیاں عائد کردی گئی، نئی پابندیوں کا نفاذ آج سے ہوگا۔مہلک ترین وبا کرونا وائرس نے چین کے بعد سب سے زیادہ تباہی اٹلی میں مچائی تھی تاہم اطالوی حکام نے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے سے کرونا پر کافی حد تک قابو پالیا تھا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اٹلی میں ایک مرتبہ پھر کرونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث اطالوی حکام نے لمباردیا صوبےمیں کرونا سے بچاوٗ کےلیے نئی پابندیاں نافذ کردی ہیں۔غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ صوبہ لمباردیاں میں عائد کی گئی نئی پابندیاں آج سے نافذ ہوگیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اورنج پلس پابندی کے تحت اسکولز بند ہوں گے جبکہ سرجیکل ماسک کا استعمال لازمی ہوگا۔واضح رہے کہ اٹلی میں کرونا وائرس کے 2,999,119 مجموعی کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، جس میں سے 98,974 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ اب تک 2,453,706 مریض صحتیات ہوچکے ہیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

64