کراچی افیئر: سابق فرانسیسی وزیراعظم بدعنوانی کیس میں بری

سابق فرانسیسی وزیراعظم ایڈورڈ بالادور کو ’’کراچی افیئر‘ بدعنوانی کیس می بری کردیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانس کے سابق وزیراعظم ایدورڈ بالادور کے وکلاء کا کہنا ہے کہ ایک فرانسیسی عدالت نے ان کے مؤکل کو ’کراچی افیئر‘ کے نام سے مشہور مبینہ بدعنوانی کیس میں بری کردیا ہے۔

فرانس کی لاء کورٹ آف ری پبلک (سی جے آر) نے جمعرات کے روز انہیں اس کیس میں بری کردیا تاہم ان کے سابق وزیر دفاع کو 2 برس کی معطل قید کی سزا اور ایک لاکھ یورو جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔

الزامات کیا ہیں؟

دونوں فرانسیسی رہنماؤں پرالزام ہے کہ انہوں نے 1993ء سے 1995ء کے دوران پاکستان کو سمندری آبدوز اور سعودی عرب کو جنگی جہاز فروخت کرنے کے معاملے میں ’کارپوریٹ اثاثوں کا بے جا استعمال‘ کیا، الزامات 2017 میں عائد کئے گئے تھے، اس وقت فرانسوا متراں فرانس کے صدر تھے۔

اس سودے میں 13 ملین فرینک یعنی تقریباً 33 کروڑ امریکی ڈالر کی رشوت لی گئی تھی۔ خیال ہے کہ اس میں تقریباً 10 ملین فرینک 1995ء میں بالادور کی شیراک کیخلاف ناکام صدارتی مہم میں استعمال کیا گیا تھا۔

بالادور نے کسی بھی طرح کی بدعنوانی سے انکار کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ 10 ملین فرینک کی آمدنی انتخابی ریلیوں کے دوران ٹی شرٹوں اور دیگر اشیاء کی فروخت سے ہوئی تھی۔

کراچی بم حملے سے تعلق

اس بدعنوانی کا کراچی میں 2002ء میں ہونیوالے ایک بڑے بم حملے کی تفتیش کے دوران پتہ چلا، اس حملے میں بس میں سوار فرانسیسی انجینئروں کو نشانہ بنایا گیا تھا، حملے میں 15 افراد ہلاک ہوئے تھے جن میں 11 آبدوز کے کانٹریکٹ پر کام کرنیوالے انجینئرز تھے۔

اس حملے کیلئے ابتدائی طور پر القاعدہ نیٹ ورک کو مورد الزام ٹھہرایا گیا، تاہم بعد میں جانچ کا مرکز ہتھیاروں کے سودے کی طرف منتقل ہوگیا کیوں کہ تفتیش کاروں کو محسوس ہوا کہ صدارتی الیکشن میں بالادور کی شکست کے بعد ہتھیاروں کے سودے کیلئے کمیشن کی ادائیگی روک دینے کے صدر شیراک کے فیصلے کیخلاف انتقامی کارروائی کے طور پر یہ حملہ کیا گیا تھا۔

 فرانسیسی سیاست میں کرپشن

تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ زیاد تقی الدین نامی ایک لبنانی۔ فرانسیسی بروکر نے بالادور کی انتخابی مہم میں رشوت کی رقم جمع کی تھی۔

پیرس کی ایک عدالت نے ‘کراچی افیئر‘ کیس میں گزشتہ برس جب تقی الدین اور عبدالرحمان العسیر کو 5 برس قید کی سزا سنائی تو وہ لبنان فرار ہوگئے۔

اس عدالت نے ہی بالادور کی انتخابی مہم کے سابق منیجر نیز لیوٹارڈ کے مشیر کو بھی 3 برس قید کی سزا سنائی جبکہ سرکوزی کے ایک مشیر اور سرکاری ملکیت والی ایک بحری کمپنی کے سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر کو 2 برس کی سزا دی گئی، ان سب نے عدالت کے فیصلے کیخلاف اپیل کی ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

48