ویڈیو:ن لیگی رہنماؤں اور پی ٹی آئی کارکنوں میں ہاتھا پائی

اسلام آباد: پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر کا منظر

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر موجود ن لیگی رہنماؤں کی جانب سے پریس کانفرنس شروع کی گئی تو وہاں موجود پی ٹی آئی کے کارکنان ان کے ارد گرد جمع ہوگئے۔

کارکنوں کی بڑی تعداد نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے، جس میں عمران خان کے حق میں نعرے درج تھے۔ ن لیگی رہنماؤں کی پریس کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی کے کارکنان مسلسل نعرے لگاتے رہے۔

بعد ازاں پریس کانفرنس کے اختتام پر پی ٹی آئی کارکنوں نے ن لیگ کے رہنماؤں کو گھیرے میں لے لیا۔ اس دوران سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پی ٹی آئی کارکنوں کو تھپڑ دے مارے۔

صورت حال نازک ہوئی تو پی ٹی آئی کارکنوں اور ن لیگی رہنماوں کے درمیان ایک موقع پر ہاتھا پائی بھی ہوئی۔ تاہم سیکیورٹی پر موجود افراد نے بیچ بچاؤ کرایا۔

معاملہ حل ہونے کے بعد ن لیگی رہنماؤں کی جانب سے دوبارہ پریس کانفرنس کی گئی۔ جس میں وزیراعظم کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے گئے۔ اس دوران بھی پی ٹی آئی کے کارکنان مسلسل نعرے لگاتے رہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

133