کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں فیول اسٹیشن بند

کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں پیٹرول پمپ اور سی این جی اسٹیشن بند ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن جانب سے مفتی منیب الرحمان کی ملک گیر پہیہ جام ہرتال کی حمایت کی گئی ہے۔

اس حوالے سے چئیر مین آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کی جانب سے حکومت سے درخواست کی گئی ہے کہ کاروبار کے لئے تمام تاجروں کو سازگار ماحول فراہم کیا جائے۔

اسکے علاوہ شہر کی تاجر تنظیموں کی جانب سے بھی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا گیا ہے۔

شہر کی تاجر تنظیموں کے زیر انتظام مارکیٹس اور کاروباری مراکز بند رہیں گے۔

سپریم کونسل آف آل پاکستان ٹرانسپورٹرز نے بھی آج کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

مرکزی انجمن تاجران تاجر اتحاد نے صوبے بھر میں شٹر ڈاؤن جب کہ گڈز ٹرانسپورٹ تنظیموں نے آج پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

-->


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

396