اہم خبر: مزید 10لاکھ کرونا ویکسین اسلام آباد پہنچ گئیں

پیر 10مئی کی چند اہم خبروں کا احوال۔

پی آئی اے کا خصوصی طیارہ مزید 10 لاکھ ویکسین لے کر اسلام آباد پہنچ گیا۔ وزیر صحت سندھنے اعلان کیا کہ 16 مئی کے بعد سب کو کرونا سے بچاؤ کی ویکسین لگے گی اور عمر کی حد کی کوئی پابندی نہیں رہے گی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے 78 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ملک میں 3ہزار 447 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن نے 12 مئی سے عید پر خصوصی ڈومیسٹک پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری عید کرنے نوڈیرو ہاوس پہنچ گئے۔ بلاول بھٹو 6 روز نوڈیرو ہاؤس میں قیام کے دوران پارٹی کے مقامی عہدیداروں سے ملاقات بھی کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان عمرہ ادائيگی کے سعودی عرب کا دورہ مکمل کر کے وطن واپس روانہ ہوگئے۔

پختونخوا ميں انٹر سٹی ٹرانسپورٹ پر پابندی ليکن محکمہ ريلوے نے 10 سے 16 مئی تک عيد اسپيشل ٹرينيں چلانے کا فيصلہ کرلیا۔ پہلی عيد اسپيشل ٹرين 10مئی کو صبح 9 بجے پشاور سے راولپنڈی کے ليے روانہ ہوگی۔

پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میں اننگز سے فتح کے لیے زمبابوے کی ايک وکٹ درکار ہے۔ پہلی اننگز ميں حسن علی اور دوسری اننگز ميں نعمان علی نے پانچ پانچ وکٹيں حاصل کيں۔ پاکستان نے 510 رنز پر اننگز ڈکليئر کی تھی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

67