اسرائیلی جارحیت، امیر جماعت اسلامی نے بڑا اعلان کر دیا

لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے فلسطین کے حوالے سے بڑا اعلان کر دیا۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے 21 مئی بروز جمعہ کو ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کرنے کا اعلان کر دیا۔

سراج الحق نے پاکستانی قوم سے فلسطینوں کے حق کے لیے ہونے والے احتجاج میں شرکت کی اپیل کی ہے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ فلسطین میں روزانہ انسانی المیہ جنم لے رہے ہیں۔ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے امریکی و یورپی علمبردار بہرے اور گونگے بنے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کو مظلوم فلسطینی قوم کے ساتھ کھڑے ہو جانا چاہیے جبکہ مسلم حکمرانوں کو بیانات اور ٹویٹ سے آگے بڑھنا ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: 

سراج الحق نے کہا کہ مسلم ممالک غزہ کے شہریوں کی جان و مال عزت اور آبرو کے تحفظ کے لیے لائحہ عمل مرتب کریں۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق 21 مئی کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بڑے احتجاجی مظاہرے کی قیادت کریں گے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

53