افغانستان: کنڑ میں بم دھماکے میں طالبان پولیس چیف ہلاک، 11 زخمی

image

افغانستان کے شمالی صوبہ کنڑ میں بم دھماکے میں طالبان پولیس چیف ہلاک جبکہ گیارہ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق دھماکہ گاڑی میں ہوا تھا جس میں ضلعی پولیس چیف سمیت دیگر افراد بھی سوار تھے۔

طالبان عہدیداروں کے مطابق دھماکہ صوبہ کنڑ کے دارالحکومت اسد آباد میں ہوا ہے جس میں ضلع شگل کے پولیس چیف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

طالبان عہدیدار کے مطابق دھماکے میں پولیس چیف ہلاک جب کہ گیارہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

کنڑ کے مرکزی ہسپتال کے ایک ڈاکٹر نے اے ایف پی کو بتایا کو گیارہ زخمیوں میں چار طالبان جنگجو جب کہ سات شہری شامل ہیں۔

دھماکے کی ذمہ داری کسی گروہ نے قبول نہیں کی تاہم اس سے قبل داعش نے طالبان پر ہونے والے حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

2014 میں داعش کی افغانستان میں موجودگی کے بعد سے طالبان کی حریف گروہ سے لڑائی جاری ہے۔

گزشتہ ہفتے صوبہ قندوز میں ایک مسجد پر حملے کی ذمہ داری بھی داعش نے ہی قبول کی تھی جس میں تقریباً ایک سو افراد ہلاک ہوئے تھے۔


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.