پسندیدہ موٹر سائیکل حاصل کرنے کیلئے چور نے تمام حدیں پار کردیں؛ ویڈیو وائرل

image
 آسٹریلیا میں ایک انوکھے چور نے اپنی پسندیدہ موٹر سائیکل حاصل کرنے کے لئے پہلے ٹریکٹر چرایا پھر اس کی مدد سے موٹرسائیکل چرا لی۔

سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک نو آموز چور نے آسٹریلیا کے شہر برسبین میں اسپورٹس موٹرسائکلیں حاصل کرنے کا کوئی اور طریقہ نہیں سوجھا تو اس نے رات کو تعمیراتی فرم سے ٹریکٹر چرایا اور پھر اس کی مدد سے شوروم کے شیشے توڑ کرموٹرسائیکل نکال لی۔

موقع واردات پر پولیس کے پہنچنے پرچور نے فرارہونے کی کوشش بھی کی لیکن ٹریکٹر اور پولیس کار میں مقابلہ کار کے نام رہا اور اسے گرفتار کرلیا گیا۔

Adsence 300X250

News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.