شوکت ترین مشیر خزانہ مقرر کردیےگئے

image

فائل فوٹو

بطور غیر منتخب وزیر 6 ماہ مکمل ہوجانے پر شوکت ترین کو مشیر خزانہ مقرر کر دیا گیا۔

کیبنٹ ڈویژن نے آئین کے آرٹیکل 93 کے تحت نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

وزیراعظم عمران خان نے اپریل2021 میں آئین کے تحت شوکت ترین کو 6 ماہ کے لیے وفاقی وزیر خزانہ  بنایا تھا لیکن چوں کہ شوکت ترین اس دوران الیکشن کے ذریعے اسمبلی یا سینیٹ کا حصہ نہیں بن سکے اس  \لیے ان سے وزارت واپس لے کر مشیر کے منصب پر فائز کردیا گیا۔

واضح رہے کہ آئین کے تحت کسی غیرمنتخب شخص کو 6 ماہ کی مدت تک کے لیے وفاقی وزیر بنایا جاسکتا ہے لیکن چوں کہ کابینہ کا حصہ بننے کے لیے ایک غیرمنتخب شخص کو قومی اسمبلی یا سینیٹ کا رکن ہونا لازمی ہے اس لیے ایسا وزیر اگر اپنی تقرری کے 6 ماہ کے عرصے میں منتخب نہیں ہوپاتا تو پھر اسے وزارت چھوڑنی پڑتی ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت شوکت ترین کو خیبر پختونخوا سے سینیٹر منتخب کروا کر وفاقی وزیر خزانہ بنانا چاہتی ہے۔

یاد رہے کہ حفیظ شیخ بھی غیرمنتخب وزیر خزانہ تھے جنہیں سینیٹ الیکشن میں شکست کے بعد عہدے سے ہٹاتے ہوئے شوکت ترین کو ان کی جگہ مقرر کردیا گیا تھا۔


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.