بھارت کا نجی کرپٹو کرنسی کے استعمال کے خلاف قانون سازی کا اعلان

image
بھارتی پارلیمنٹ نے اعلان کیا ہے کہ کرپٹو کرنسی کے استعمال پر پابندی اور مرکزی بینک کی ڈیجیٹل کرنسی کے لیے فریم ورک تیار کرنے کی غرض سے بل متعارف کرایا جائے گا۔

وزیراعظم نریندر مودی نے گزشتہ ہفتے کرپٹو کرنسی، بٹ کوائن کے حوالے سے خبردار کیا تھا کہ اس کا استعمال نوجوان نسل کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق بھارتی ایوان نمائندگان لوک سبھا میں مجوزہ بل لایا جائے گا جس کے ذریعے کرپٹو کرنسی کے نجی استعمال پر پابندی عائد کی جائے گی۔

کرپٹو کرنسی سے متعلق مجوزہ بل نئے پارلیمانی سیشن میں پیش کیا جائے گا جس میں کچھ حد تک کرپٹو کرنسی کی ٹیکنالوجی کے فروغ کی اجازت ہوگی۔

اپریل میں بھارتی سپریم کورٹ نے بٹ کوائن پر عائد پابندی ختم کر دی تھی جس کے بعد اس کی مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی تھی۔ پچھلے سال کے مقابلے میں بھارت میں بٹ کوائن کی مارکیٹ میں 600 فیصد کا اضافہ ہوا تھا۔

ایشیا کی تیسری بڑی معیشت بھارت میں ڈیڑھ کروڑ سے 10 کروڑ کے درمیان شہری کرپٹو کرنسی کے مالک ہیں جس کی کل مالیت کروڑوں ڈالر بنتی ہے۔

ممکنہ پابندی کے بعد بھارتی شہریوں کی کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری غیر یقینی صورتحال کا شکار ہوگئی ہے۔ منگل کو بٹ کوائن مارکیٹ میں 1.67 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا تھا تاہم ممکنہ قانون سازی کی خبروں سے کرپٹو کرنسی کے صارفین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

دوسری جانب بھارت کے مرکزی بینک نے کرپٹو کرنسی کے نجی استعمال پر خدشات کا اظہار کرتے ہوئے جون میں اعلان کیا تھا کہ وہ سال کے آخر تک اپنی ڈیجیٹل کرنسی متعارف کروا دے گا۔

کرپٹو کرنسی مارکیٹ کے سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ حکومتی اقدامات کے بعد کرپٹو کرنسی کی بھارتی صنعت قدرتی طور پر ہی ختم ہو جائے گی اور سرمایہ کاروں کو نقصان ہوگا۔

بھارت سے قبل چین نے ستمبر میں کرپٹو کرنسی کا استعمال غیرقانونی قرار دیا تھا۔

Square Adsence 300X250

News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.