پاکستان میں مزید 741 افراد میں کورونا کی تشخیص

image

پاکستان میں آج مزید 741 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1283051 تک پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں آج مزید 741 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جن میں سندھ سے 201 ، خیبرپختونخوا میں 80 ، آزاد کشمیر میں 3 ،اسلام آباد میں 164 جبکہ پنجاب میں 290 کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

دوسری جانب پاکستان میں کورونا وائرس سے آج مزید 19 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 28732 ہوگئی جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 28447 ہے۔

پنجاب میں کورونا وائرس سے 13 ،اسلام آباد میں کورونا وائرس سے 2 جبکہ خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے 4 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 28723 ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق مریضوں کے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 7621، بلوچستان میں 360، خیبرپختونخوا میں 5846 ، آزاد کشمیر میں 742 ،اسلام آباد میں 954 ، گلگت بلتستان میں 186 ، پنجاب میں 13023 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

Square Adsence 300X250


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.