کمشنر کراچی نے دودھ کی نئی قیمتوں کانوٹیفکیشن جاری کردیا

image

کمشنر کراچی نے دودھ کی نئی سرکاری قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، ریٹیلرز کیلئے دودھ کے نرخ 120 روپے فی کلو مقرر کئے گئے ہیں۔

کمشنر کراچی اقبال میمن نے دودھ کی سرکاری قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق فی لیٹر دودھ کی ریٹیل قیمت 120 روپے مقرر کی گئی ہے، 3 سال قبل آخری مرتبہ دودھ کی قیمت 94 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی تھی۔

سرکاری قیمت کے برعکس شہر بھر کی دکانوں پر دودھ 140 روپے فی لیٹر فروخت کیا جارہا ہے۔

بدھ کو کمشنر آفس میں دودھ کی قیمت کے تعین کیلئے اجلاس ہوا جس میں ڈپٹی کمشنرز، بیورو آف سپلائی، سندھ فوڈ کنٹرول اتھارٹی، ڈیری فارمرز ہول سیلرز، ریٹیلرز اور صارف نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران شرکاء میں دودھ کی قیمتوں کے تعین پر اتفاق نہیں ہوسکا، تاہم اجلاس کے بعد کمشنر کراچی کی جانب سے دودھ کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

ڈیری فارمرز، سیلرز اور ریٹیلرز نے دودھ کی 120 روپے فی لیٹر قیمت مسترد کردی۔

اقبال میمن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں دودھ کی نئی قیمتوں پر جمعرات سے عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ دودھ فروشوں کی جانب سے قیمت میں من مانے اضافے کے بعد عدالت کی جانب سے حکومت کو دودھ کی سرکاری قیمت کے تعین کی ہدایت کی گئی تھی۔


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.