میرپور: آزاد کشمیر کے شہر میرپور کے تعلیمی اداروں میں کورونا مثبت کیسز رپورٹ ہونے کے بعد سات تعلیمی ادارے بند کردیے گئے ہیں۔
ہم نیوز نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ سات تعلیمی اداروں کو آئندہ دس روز کے لیے بند کرنے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر میر پور ڈاکٹر عمر اعظم نے بتایا ہے کہ جن تعلیمی اداروں میں کورونا مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ان میں چھ تعلیمی ادارے سرکاری ہیں۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق سرکاری تعلیمی اداروں میں سے ایک گورنمنٹ گرلز اسکول ہے جب کہ پانچ بوائز اسکول ہیں۔
ہم نیوز کے مطابق ڈپٹی کمشنر میرپور ڈاکٹر عمر اعظم کے مطابق اسٹیٹ کالج آف نرسنگ کو بھی کورونا مثبت کیسز رپورٹ ہونے پر بند کردیا گیا ہے۔