شیخ رشید نے کہا ہے کہ فائرنگ واقعے سے زخمی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہوں۔
وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اسلام آباد میں پولیس اہلکاروں پرفائرنگ واقع کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد پولیس سے فائرنگ واقعے کی رپورٹ طلب کی۔اس موقعے پر شیخ رشید نے شہید پولیس کانسٹیبل اور زخمی اہلکاروں کوخراج تحسین پیش کیا۔وزیر داخلہ نے فائرنگ سے پولیس اہلکار کی شہادت کی اطلاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہید پولیس اہلکار کے خاندان سے اظہار تعزیت کرتا ہوں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اللہ تعالی شہید کانسٹیبل کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ Square Adsence 300X250