پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے آفیشل ترانے کا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایونٹ کے 7ویں ایڈیشن کے آفیشل ترانے کی ریکارڈنگ گلوکار عاطف اسلم اور گلوکارہ آئمہ بیگ کی آواز میں کی گئی ہے جس کی پہلی جھلک کچھ دیر قبل ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن ٹک ٹاک پر جاری کی گئی ہے۔ @thepsl
Agay dekh. #HBLPSL7 Anthem teaser. #AgayDekh #LevelHai #khelegapakistan
♬ original sound – The PSL official
پی ایس ایل کا مکمل ترانہ آج 23 جنوری کو ریلیز کیا جائے گا جس کے لیے مداح بے تاب ہیں۔ٹوئٹر پر پی ایس ایل اینتھم اور گلوکار عاطف اسلم کا نام ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہے۔سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ چونکہ اس بار ترانے میں عاطف اسلم نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے تو یہ پی ایس ایل کے گذشتہ سیزنز کے ترانوں سے زیادہ اچھا ہوگا۔ Square Adsence 300X250