گلیات میں برفباری کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان جی ڈی اے احسن حمید کا کہنا ہے کہ تین فٹ سے زائد برف پڑ چکی، سلسلہ تاحال جاری ہے، گلیات کی تمام شاہراہوں پر صفائی کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں، برفباری کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہے گا۔انہوں نے بتایا کہ شدید برفباری کے پیشِ نظر سیاحوں کو آج سفر کرنے سے منع کر رکھا ہے، مقامی افراد کنڈلہ توحید آباد اور ڈونگا گلی کے درمیان سفر سے گریز کریں۔ترجمان جی ڈی اے کا کہنا تھا کہ آپریشن میں ہیوی مشینری استعمال کر رہے ہیں، ڈسڑکٹ کنڑول روم پوری طرح فعال ہے، جی ڈی اے، واپڈا، سی اینڈ ڈبلیو، پولیس اور ریسکیو نمائندے موجود ہیں۔ترجمان جی ڈی اے احسن حمید کے مطابق 24 گھنٹے کے اندر ایبٹ آباد مری روڑ کو ٹریفک کیلئے مکمل بحال کر دیں گے، سیاحوں اور مقامی آبادی کی مشکلات کا بخوبی ادراک ہے۔ Square Adsence 300X250