کرسٹوفر نامی امریکی شہری نے طالبان کے ترجمان اور افغان نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد کے ہاتھوں اسلام قبول کر لیا۔سرکاری افغان خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی شہر کرسٹوفر کافی عرصے سے افغانستان میں سرگرم ہیں۔
اس حوالے سے افغناستان کے سرکاری ادارے نے ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے، جس میں ذبیح اللہ مجاہد کو شہادت کا ورد کرتے ہوئے اور ایک امریکی شہری کو اسلام قبول کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
کلمہ شہادت پڑھنے کے بعد ذبیح اللہ مجاہد اور دیگر حکام نے امریکی شہری کو گلے لگایا اور مبارکباد دی۔ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ امریکی شہری کا اسلامی نام تبدیل کر کے محمد عیسیٰ رکھ دیا گیا ہے۔ Square Adsence 300X250