یمنیٰ زیدی کی دلکش تصویر مداحوں کو بھا گئی

image
پاکستان کی معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔

یمنیٰ زیدی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصویر پوسٹ کی ہے۔

 

[adsforwp id="353700"]View this post on Instagram

 

A post shared by Yumna Zaidi (@yumnazaidiofficial)

شئیر کی گئی تصویر میں اداکارہ کو کھانے کی ٹیبل پر بیٹھے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

 یمنیٰ زیدی کی تصویر پر تاحال لاکھوں لائیکس آچکے ہیں اور اداکارہ کے مداحوں کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

اس سے قبل اداکارہ سے ایک انٹرویو کے دوران مردوں میں متاثر کرنے والی صفات کے متعلق سوال کیا گیا تھا۔

اس سوال کے جواب میں اداکارہ یمنیٰ زیدی نے بتایا کہ انہیں مردوں کی آواز اور جوتے بہت متاثر کرتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مردوں کی جن چیزوں سے متاثر ہوتی ہیں اس کی فہرست میں آنکھیں اور ناخن بھی شامل ہیں۔

 اسکے علاوہ اداکارہ نے بتایا کہ وہ چیزیں خریدتے وقت کبھی قیمت نہیں پوچھتی خاص طور پر جب وہ کسی کے لئے تحفہ لے رہیں ہوں تب تو بلکل بھی  ایسا نہیں کرتیں۔

انہوں نے بتایا کہ وہ سب سے زیادہ پیسے شاپنگ، کپڑوں اور گھر کی چیزیں خریدنے میں خرچ کرتی ہیں۔

یمنیٰ زیدی نے  فیشن کے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں فیشن میں فٹنگ والے کپڑے بہت برے لگتے ہیں جو کہ آج کل فیشن میں ہیں۔

علاوہ ازیں اداکارہ نے اپنی خواہش کا بھی اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر میری آواز اچھی ہوتی تو میں گانا گاتی ناکہ اداکاری کی طرف آتی۔

Square Adsence 300X250

News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.