کرپٹو و ڈیجیٹل کرنسیوں ویب سائٹس بند نہ کرنیکا فیصلہ

image

پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی نے کرپٹو کرنسی ویب سائٹس بلاک نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے 1500 سے زائد ویب سائٹس بلاک کرنے کیلئے کہا تاہم قانونی حوالہ کمزور ہے، اسٹیٹ بینک کے سرکلر کو بنیاد بنا کر ویب سائٹس بلاک نہیں کی جاسکتیں۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ايف آئی  اے) نے کرپٹو کرنسی اور ڈيجيٹل کرنسیوں کا کاروبار کرنیوالی 1600 کے قريب ويب سائٹس بند کرنے کیلئے پی ٹی اے کو تقریباً ایک ماہ قبل خط لکھا تھا۔

ایف آئی اے کے خط کا جواب دیتے ہوئے پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کہا کہ کرپٹو اور دیگر ڈیجیٹل کرنسیوں کا کاروبارہ کرنیوالی ویب سائٹس فوری طور پر بلاک نہیں کی جاسکتیں۔

پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ کرپٹو کرنسی ویب سائٹس کے حوالے سے وزارت آئی ٹی سے رائے مانگی ہے، ایف آئی اے نے 1540 ڈیجیٹل کرنسی ویب سائٹس کے نام بلاک کرنے کیلئے بھیجے، ایف آئی اے کا ویب سائٹس بند کرنے کیلئے قانونی حوالہ کمزور ہے۔

حکام نے مزید کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے سرکلر کو بنیاد بناکر ساری ویب سائٹس کو بند نہیں کیا جاسکتا، جب تک کوئی میکنزم نہیں بنالیتے ویب سائٹس بند نہیں ہوں گی۔

پی ٹی اے حکام کا مزید کہنا ہے کہ ڈیجیٹل کرنسی کا مستقبل کیا ہوگا؟، متعلقہ اداروں سے مشاورت شروع کردی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.