’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کے مداحوں کے لیے بری خبر

image

بھارت کی معروف ٹی وی کامیڈی سیریل تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ میں ‘دیابین’ اور’انجلی بھابھی‘ کے بعد ‘تارک مہتا’ کا کردار ادا کرنے والے شیلیش لودھا کی بھی اس شو سے الگ ہونے کی خبریں آرہی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹی وی سیریل ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ میں ‘دیابین’ اور ’انجلی بھابھی‘ کے بعد ‘تارک مہتا’ کا کردار ادا کرنے والے شیلیش لودھا اس شو کو الوداع کہہ سکتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق 14 سال سے اس مشہور ترین ٹی وی سیریل کا حصہ بننے والے شیلیش لودھا نے اس کی شوٹنگ بھی روک دی ہے۔ تقریباً1 ماہ سے شیلیش نے اس سیریل کی کوئی شوٹنگ نہیں کی ہے۔

کہا جارہا ہے کہ تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کے لئے شیلیش نے ماضی میں کئی بڑی پیشکشیں ٹھکرائی تھیںم لیکن اب وہ اپنے کیرئیر کو ذہن میں رکھتے ہوئے کچھ اچھے مواقع کو گنوانا نہیں چاہتے۔ اسی لیے انہوں نے سیریل چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم ابھی تک شیلیش یا ان کی ڈراما ٹیم کی جانب سے اس بارے میں کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  شیلیش کو منانے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن وہ ماننے کو تیار نہیں۔ اگر شیلیش سیریل میں واپس نہیں آتے ہیں تو یہ تیسرا چونکا دینے والا ایگزٹ ہوگا۔ اس سے پہلے دشا وکانی (دیا بین) اور نیہا مہتا (انجلی بھابھی) بھی اس سیریل کو الوداع کہہ چکے ہیں۔

تارک مہتا کا الٹا چشمہ 2008 سے بھارتی ٹی وی چینل پر نشر ہورہا ہے، اس دوران کچھ فنکاروں کا انتقال بھی ہوا لیکن سیریل کی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں آئی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.