عمران خان کی مریم نواز پر تنقید: ایک نامناسب جملہ کہہ ڈالا

image

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے جلسے پر مریم نواز پر تنقید کے نشتر برساتے ہوئے ایک نامناسب جملہ بھی کہہ ڈالا۔

عمران خان نے کہا کہ مریم نواز نے جلسے میں جذبہ و جنون سے میرا نام لیا، مریم نواز خیال کرو، تمہارا شوہر ناراض نہ ہو جائے۔

دوسری جانب عمران خان کے اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا کہ عمران خان زبان کو لگام دو،گندگی پھیلانے والی زبان ہمیں کھینچنا آتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قوم کی بیٹی کے بارے میں جملے بازی پوری قوم کی خواتین کی توہین ہے،عمران خان نے معاشرے کی اخلاقی قدروں کا بھی جنازہ نکال دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  ہم نے اپنا جذبہ اور جنون دکھایا تو عمران نیازی سے برداشت نہیں ہوگا۔


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.