’دل ہے کہ مانتا نہیں‘ پوجا بھٹ صارفین کو 90 کی دہائی میں لے گئیں

image

بالی وڈ اداکارہ پوجا بھٹ نے سوشل میڈیا پر ایک ایسی تصویر شیئر کی ہے جس کے کیپشن نے صارفین کی ایک بڑی تعداد کو یادوں کے دریچوں سے گزارتے ہوئے 90 کی دہائی میں پہنچا دیا۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق پوجا بھٹ نے اداکار دیپک تجوری کے ساتھ بنائی گئی سیلفی انسٹاگرام پر ڈالی جو بظاہر کچھ زیادہ خاص بات نہیں کیونکہ اداکار ایسا کرتے رہتے ہیں تاہم اس خاص بات اس کے ساتھ لکھے گئے الفاظ تھے۔

رپورٹ کے مطابق پوجا بھٹ کے الفاظ ’دل اب بھی نہیں مانتا‘ نے گویا ٹھہرے پانیوں میں کنکر پھینک دیا کیونکہ اس وقت جن لوگوں کی عمر 40 یا اوپر ہے، کو 90 کی دہائی کی فلم ’دل ہے کہ مانتا نہیں‘ یاد آ گئی۔ اس وقت ان کے لڑکپن کے دن تھے اور وی سی آر کے دور میں یہ فلم بہت مشہور ہوئی تھی۔

اس فلم میں پوجا بھٹ کے ساتھ عامر خان کے علاوہ دیپک تجوری نے بھی کام کیا تھا اور اس کے گانے بھی آج بھی سدا بہار سمجھے جاتے ہیں۔

ایک صارف نے پوجا بھٹ کی پوسٹ پر لکھا ’اوہ مائی گاڈ، 90 کی دہائی میں گزرا میرا بچپن واپس آ رہا ہے۔‘

اسی طرح ایک اور صارف نے ان الفاظ میں انہیں مخاطب کرتے ہوئے جذبات کا اظہار کچھ یوں کیا ’دو خوبصورت اداکارو، مجھے آپ کی فلمیں بہت پسند ہیں اور ہم اب بھی انہیں دیکھتے ہیں کیونکہ کچھ فلمیں دلوں میں ہمیشہ کے لیے رہ جاتی ہیں۔‘

دیپک تجوری اور پوجا بھٹ نے ’دل ہے کہ مانتا نہیں‘ کے علاوہ ’پہلا نشہ‘ اور ’سڑک‘ میں بھی ایک ساتھ کام کیا تھا۔

 کچھ عرصہ پیشتر دیپک تجوری ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ پوجا بھٹ کے ساتھ ’دل ہے کہ مانتا نہیں‘ میں کام کر کے بڑا مزہ آیا۔

ان کے مطابق سخت گرمی میں گانے کی شوٹنگ کرانا پڑی تھی۔

’اس وقت میں اور پوجا اچھے دوس تھے اور اب بھی ہیں، میں ان کو اب بھی اتنا ہی پسند کرتا ہوں، جتنا پہلے کرتا تھا۔‘

 انہوں نے گانے کے حوالے سے بتایا کہ ’اس وقت ہم مچھیروں کی ایک بستی کے قریب ساحل پر شوٹنگ کر رہے تھے۔ اس وقت بہت گرمی تھی اور میرے پاؤں ریت پر جل رہے تھے۔‘


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.