’میرے خلاف میری پارٹی نے سازش کی‘، شاہ محمود قریشی کا پی ٹی آئی پر الزام

image
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نائب چیئرمین اور سابق وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے خلاف ان کی اپنی پارٹی پی ٹی آئی نے سازش کی ہے۔

صوبہ پنجاب کے شہر ملتان کے انتخابی حلقے پی پی 217 میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ’میرے خلاف میری اپنی پارٹی نے سازش کی اور 2018 میں مجھے یہاں سے صوبائی اسمبلی کے ممبر سے ہروایا، کس نے؟ پی ٹی آئی نے۔‘

2018 میں میری پارٹی نے میرے خلاف سازش کی

شاہ محمود قریشی اپنی پارٹی پر پھٹ پڑے #مکار_عمران pic.twitter.com/T5hXAZXXhf

— پنڈی وال (@RazaMug786) June 29, 2022

’برملا کہہ رہا ہوں اور خان کو بھی کہا ہے آج پنجاب کی یہ کیفیت نہ ہوتی اگر شاہ محمود یہاں سے ایم پی اے ہوتا۔ 217 والو جاگو، مجھے کیا فرق پڑا؟ میں تو وزیر خارجہ بن گیا، تمہیں فرق پڑا، ملتان کو فرق پڑا، جنوبی پنجاب کو فرق پڑا، اگر یہ آپ کا انداز نہیں ہے سوچنے کا گزر جائے گی 17 تاریخ، کوئی فرق نہیں پڑتا۔‘

شاہ محمود قریشی نے اپنے بیٹے زین قریشی کو حلقہ پی پی 217 میں تحریک انصاف کی طرف سے صوبائی اسمبلی کے ضمنی انتخابات لڑنے پر اٹھنے والے تحفظات پر کہا کہ ’کچھ جنگیں جیتنے کے علاؤہ بھی لڑی جاتی ہیں۔‘

خیال رہے پنجاب اسمبلی کے 20 حلقوں پر ضمنی انتخابات 17 جولائی کو ہوں گے جس میں پی ٹی آئی اور پاکستان مسلم لیگ ن کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جارہی ہے۔  


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.