یوکرین میں رہائشی عمارت اور تفریحی مرکز پر میزائل حملے، 17 ہلاک

image

یوکرینی حکام نے کہا ہے کہ روسی افواج نے جمعے کو یوکرین میں ایک رہائشی عمارت اور ایک تفریحی مقام پر میزائل حملے کیے ہیں جن کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی نے شعبہ ایمرجنسی سروسز کے حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ دونوں حملے اوڈیسا کے علاقے میں ہوئے۔

عمارت پر حملے میں 13 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوئے جبکہ سات افراد کو ملبے سے نکالا گیا ہے جن میں تین بچے بھی شامل ہیں۔

تفریحی مرکز پر حملے میں تین افراد ہلاک ہوئے جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے جبکہ ایک شخص زخمی بھی ہوا۔

  اوڈیسا کے فوجی ترجمان سرجیف بریٹچک کا کہنا ہے کہ میزائل جنگی جہاز سے فائر کیے گئے۔

چند روز پیشتر روسی فوج نے کریمنچوک کے ایک شاپنگ سینٹر پر بھی میزائل حملہ کیا تھا جس میں کم سے کم 18 عام شہری ہلاک ہو گئے تھے۔

تاہم روسی صدر ولادیمیر پوتن نے روسی فوجیوں کو ان حملوں کا ذمہ دار ماننے سے انکار کیا ہے۔

یوکرین کے جنوبی حصے میں واقع اوڈیسا کا علاقہ سٹریٹیجک لحاظ سے بہت اہم سمجھا جاتا ہے۔ یہاں پر یوکرین کی تاریخ بندرگاہ بھی واقع ہے جس کا نام اوڈیسا پورٹ ہے۔

جمعرات کو روسی فوجیوں نے سنیک آئی لینڈ پر اپنے مورچے خالی کر دیے تھے۔ یہ علاقہ اوڈیسا کے ساحل کے قریب واقع ہے جو جنگ کے ابتدائی ایام میں یوکرین کی مزاحمت کی علامت کے طور پر سامنے آیا تھا۔

خیال رہے روس نے 24 فروری کو پڑوسی ملک یوکرین پر حملہ کیا تھا جس کے بعد سے مسلسل لڑائی جاری ہے۔ اس وقت امریکہ اور مغربی دنیا یوکرین کی حمایت کر رہی ہے جبکہ یوکرین کو یورپی یونین میں شمولیت کے لیے امیدوار کی حیثیت بھی دے دی گئی ہے۔

گزشتہ ہفتے سے روسی حملوں میں شدت آئی ہے اور صدر پوتن کا کہنا ہے کہ یوکرین کی فوج کے ہتھیار ڈالنے تک جنگ جاری رہے گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.