عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم ہو گا یا نہیں؟ عدالت سے ایک او ر اہم ترین فیصلہ آگیا

image
کراچی (نیوزڈیسک) کراچی کی سیشن کورٹ شرقی نے عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرانے کے فیصلے پر حکم امتناع جاری کردیا۔سیشن جج شرقی کی عدالت میں عامر لیاقت کاپوسٹ مارٹم کرانے کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے درخواست گزار کے وکیل ضیا اعوان کے دلائل سننے کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کے پوسٹ مارٹم کرانے کے فیصلے پر حکم امتناع جاری کردیا۔عدالت نے درخواست دائر کرنے والے شہری عبد الاحد اور جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 11 اگست تک جواب طلب کرلیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عامر لیاقت کی سابق اہلیہ بشریٰ اقبال کا کہنا تھا کہ شرعی طور پر دانیہ شاہ کو خلع ہوچکی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.