سوناآج پھرسستا۔۔فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوگئی ،بچوںکی شادی کے لیے پریشان والدین کےلیے خوشی کی خبرآگئی

image

 کراچی(نیوز ڈیسک)بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں اضافے کے باوجود مقامیصرافہ بازاروں میں بھی فی تولہ اور دس گرام کے نرخوں میں کمی آئی ہے۔کاروباری ہفتے کے پانچویں یعنی جمعے کے روز بلین مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت 12 ڈالر اضافے سے 1802 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچی، مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر میں کمی برقرار رہنے کے سبب فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 500 روپے اور 429 روپے کی کمی واقع ہوئی۔حالیہ کمی کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 138500 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 118741روپے کی سطح پر آگئی۔تاہم اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے1560روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1337.44 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.