عمران خان ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ فیصل آبادسے الیکشن لڑیں گے ،مخالف امیدوار کون ہے ،انتہائی دلچسپ صورتحال پیداہوگئی

image

فیصل آباد( نیوزڈیسک) ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ سیاسی جماعت کے سربراہ عمران خانفیصل آباد سے الیکشن لڑینگے، ان کے مدمقابل فیصل آباد کے بابائے سیاست چوہدری شیر علی کے فرزند ارجمند وسابق وزیر مملکت چوہدری عابد شیر علی سے مقابلہ ہو گا۔ حلقہ این اے108 کے ضمنی انتخابات میں چودہ امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جن میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے کورننگ امیدوار کے طور پر سابق ایم این اے میاں فرخ حبیب اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار چوہدری عابد شیر علی کے کورننگ امیدوار کے طور پر سابق ممبر قومی اسمبلی، وسابق میئر بابائے سیاست چوہدری شیر علی نے بھی کاغذات جمع کروا دیئے۔ علاوہ ازیں خرم شہزاد ولد محمد اشرف، لیاقت علی ولد ریاست علی، محمد صدیق ولد محمد حسین، ملک محمد علی طاہر ولد ملک محمد صدیق، غلام مصطفی ولد مہر بشیر احمد، شہباز علی گلزار ولد گلزار احمد، عبدالحفیظ ولد حاجی محمد بشیر، ارسلان ارشاد ولد محمد ارشاد، سہیل کاشف ولد جہانگیر اور رضوان محمود ولد محمود احمد نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے ہیں۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 17اگست کو ہو گی، کاغذات جمع کرنے کے بعد حلقہ این اے108 میں سیاسی سرگرمیاں زور پکڑ گئیں اور امیدوار اور ان کے کارکنوں کی طرف سے سیاسی ڈیرے آباد کرتے ہوئے کمپین کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا، گزشتہ روز یوم آزادی کے موقع پر مسلم لیگ (ن) کے امیدوار چوہدری عابد شیر علی نے چوک گھنٹہ گھر سمیت انتخابی حلقہ میں مختلف جگہوں پر کارکنوں کے ہمراہ کیک کاٹ کر لیگی ورکرز کو فعال کر دیا جبکہ دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف کے سابق ایم این اے میاں فرخ حبیب سمیت دیگر ممبران اسمبلی بھی اپنے قائد عمران خان کو کامیاب کروانے کیلئے جشن آزادی کے موقع پر حلقہ میں کیک کاٹ کر اپنے ورکرز کو گرماتے رہے اور اپنے قائد عمران خان کی جیت کیلئے سردھڑ کی بازی لگانے کیلئے تیار کرتے رہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ورکرز اور پی ٹی آئی کے ورکرز کے جوش وجذبہ کو دیکھتے ہوئے حلقہ این اے108 کے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اور مسلم لیگ (ن) کے امیدوار چوہدری عابد شیر علی کے مابین کاٹنے دار مقابلہ ہو گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.