تحریک انصاف دھرنے کو مکمل ٹریٹمنٹ فراہم کریں گے، تیاری رکھیں، آنے والے بنیں، وزیر داخلہ

image

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے دھرنے کو مکمل ٹریٹمنٹ فراہم کریں گے، وہ بس تیاری رکھیں اور آنے والے بنیں، عمران خان کے دھرنے کو سنبھالنے کی تیاری پوری ہے۔

ہم نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے یہ بات کسان اتحاد کے دھرنے میں ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ تحریک انصاف کے لوگ اسلام آباد پر چڑھائی چاہتے ہیں، اس دھرنے کا تسلی بخش علاج کیا جائے گا، آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت رینجرز اور پولیس سمیت تمام ادارے شامل ہوں گے۔

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پوری قوم جانتی ہے کہ عمران خان ملک کو تقسیم کرنا چاہتا ہے، بہت جلد اس فتنے کا قلع قمع کیا جائے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.