سابق امریکی صدر ٹرمپ پر ٹیکس فراڈ کے الزامات ثابت

image

2024 کے انتخابات کیلئے میدان میں اترنے کے خواہاں ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک اور دھچکہ لگ گیا ہے، سابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی کمپنی پر ٹیکس حکام کو دھوکہ دینے کا جرم ثابت ہو گیا ہے۔

نیویارک کی 12 رکنی جیوری نے 6 ہفتے ٹرائل کے بعد سابق امریکی صدر کے خلاف فیصلہ سنا دیا ہے، تاہم سماعت  میں ڈونلڈ ٹرمپ پیش نہیں ہوئے۔

پراسیکیوٹرز کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ ٹیکس چھپانے کی 15 سالہ اسکیم سے پوری طرح واقف تھے، انہوں نے اس کیلئے کئی لوگوں کو مراعات بھی دیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

پراسیکیوٹرز کا کہنا ہے کہ کم تنخواہوں کی ادائیگی سے کمپنی کے ٹیکس واجبات میں کمی آئی۔

ٹرمپ کی کمپنی ٹیکس حکام کو دھوکہ دینے کی اسکیم میں قصوروار پائی گئی ہے، رپورٹ کے مطابق کمپنی ٹیکس حکام کو 15 سال تک دھوکہ دیتی رہی، ٹرمپ آرگنائزیشن دنیا بھرمیں ہوٹلوں، گولف کورسزاوررئیل اسٹیٹ کو چلاتی ہے۔

واضح رہے جرم ثابت ہونے کے بعد سابق امریکی صدر کی کمپنی کو سزا پر جرمانے کا سامنا بھی کرنا پڑے گا، جرمانے کی رقم کا تعین بعد نیویارک کی عدالت کے جج اگلی سماعت میں کریں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.