کراچی: بیوی کا دوست کے ساتھ مل کر شوہر کا قتل

کراچی کے علاقے بھینس کالونی میں بیوی نے دوست کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کردیا، ملزمان نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے۔ کراچی پولیس کے مطابق بھینس کالونی میں 8 ستمبر کو ملنے والی لاش کی شناخت علی شیر کے نام سے ہوگئی ہے،مقتول کے قتل میں اسکی بیوی شہناز اور اس کا دوست فیاض ملوث تھے جبکہ سکھن پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ بر آمد کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول کی بیوی نے بیان دیا ہے کہ شہناز اور مقتول میں لڑائی رہتی تھی، شہناز کے مطابق اس کا شوہر اسے مارتا پیٹتا بھی تھا.ملزم بیوی نے اپنے بیان میں بتایا کہ وہ اور اس کا دوست فیاض ایک ہی محلے کے رہائشی تھے، ،فیاض سے دوستی ہوئی تو اپنے شوہر علی شیر کو راستے سے ہٹانے کا پروگرام بنایا۔ پولیس کے مطابق ملزم فیاض نے علی شیر کو بھینس کالونی نمبر12 سے آگے جنگل میں لے جاکر4 گولیاں مار کر قتل کیا تھا.


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.