حکومت نے پورا پاکستان بی آر ٹی بنادیا، فضل الرحمان

جعمیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے پورے پاکستان کو پشاور بی آر ٹی بنا دیا ہے۔ یہ لوگ ملک کا پیسہ ضائع کر رہے ہیں۔ ہم نے سامراج کے آگے سر نہیں جھکایا، اس حکومت کے خلاف کیسے جھکائیں گے۔

پشاور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ موجودہ حکومت نے قرض لینے میں سابقہ حکومتوں کے ریکارڈ توڑدیئے ہیں۔ ملک کا پیسہ ضائع کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے احتجاج نے ان کی گردنوں سے سریے نکال دیئے۔ حکمرانوں کی کشتی ڈوبنے والی ہے۔ ہم نے فرنگی سامراج کو نہیں مانا۔ اس حکومت کو کیسے مانیں۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.