حسن علی کو غیرملکی میزبان کے سوال نے مشکل میں ڈال دیا

راولپنڈی (این این آئی)کمر کی تکلیف سے پریشان پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی کو ایک انٹرویو کے دوران غیر ملکی خاتون میزبان کے سوال نے مشکل میں ڈال دیا۔راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کے ساتھ موجود غیر ملکی خاتون میزبان نے حسن علی سے انگریزی زبان میں ایک سوال پوچھا، انگریزی پر مہارت نہ ہونے کی وجہ سے حسن علی کو جواب دینے میں کافی مشکل کا سامنا کرنا پڑا۔حسن علی کو مشکل میں ٹوٹی پھوٹی انگریزی بولتا دیکھ کر خاتون میزباننے اردو یں بولا’حسن بھائی‘ آپ اردو میں جواب دے دیں ، میں اردو جانتی ہوں۔اس پر شعیب اختر نے

ہنستے ہوئے کہا کہ آپ نے حسن کو بھائی کیوں بلایا ہے جس پر حسن علی بولے کہ میں اب شادی شدہ ہوں شاید اس لیے انہوں نے بھائی کہا۔اس پر خاتون میزبان، شعیب اختر سمیت حسن علی بھی بے ساختہ ہنس پڑے، حسن علی نے خاتون میزبان سے شکایت کی کہ جب آپ کو اردو زبان آتی ہے تو آپ نے مجھ سے انگریزی میں سوال کر کے اتنی مشکل میں کیوں ڈالا ؟


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.