انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کا آغاز، افغانستان کی افتتاحی میچ میں جنوبی افریقہ کو اپ سیٹ شکست

کمبرلے (92 نیوز) افغانستان نے انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں میزبان جنوبی افریقہ کو سات وکٹو ں سے اپ سیٹ شکست دیدی۔

کمبرلے میں کھیلے گئے گروپ ڈی کے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم میزبان ٹیم افغان اسپنر شفیق اللہ غفاری کی گھومتی گیندوں کے سامنے بے بس نظر آئی جنہوں نے 10 اوررز میں 15رنز کے عوض 6 پروٹیز کو پویلین کی راہ دکھائی۔ فضل حق اور نور اللہ نے دودووکٹیں حاصل کیں۔

جنوبی افریقہ کے 129رنز کے تعاقب میں افغانستان نے ابراہیم زدران کے 52 اور عمران میر کے 57 رنز کی بدولت 25 ویں اوور میں فتح سمیٹ لی۔ شاندار باؤلنگ پر شفیق اللہ غفاری میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.