مصری اداکارہ ماجدہ انتقال کرگئیں

یہ تصویر عرب میڈیا سے لی گئی ہےمصر کی شوبز انڈسٹری پر راج کرنے والی سینیر اداکارہ ماجدہ انتقال کرگئیں۔

مصری ذرائع ابلاغ سے جاری خبروں کے مطابق مصری اداکارہ ماجدہ کا انتقال 88 سال کی عمر میں ہوا۔ انتقال سے قبل وہ شدید علیل اور قاہرہ میں مقیم تھیں۔

یہ تصویر عرب میڈیا سے لی گئی ہےاداکارہ ماجدہ کا اصل نام افاف اسباہی تھا۔ انہوں نے نوعمری سے ہی 1940 کی دہائی میں فلمی کیریئر کا آغاز کیا۔ وہ سال 1990 کی دہائی کے وسط میں اپنی ریٹائرمنٹ تک مصر کے سینما پر چھائی رہیں۔

ماجدہ نے تین دہائیوں تک بڑی اسکرین پر راج کیا۔ اس دوران انہوں نے 60 سے زائد فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ اپنی خوبصورت اداکاری کے باعث وہ مختلف حلقوں میں کئی ناموں سے اپنی شناخت رکھتی تھیں اور انہیں لیونگ لیجنڈ بھی کہا جاتا تھا۔

الجیریرا کی نامور انقلابی خاتون دجا میلا پر بننے والی فلم میں بھی ماجدہ نے لازوال کردار ادا کیا اور خوب شہرت کمائی۔ ماجدہ کو کوئین آف اسکرین بھی کہا جاتا ہے۔ ماجدہ کی بیٹی کی جانب سے ان کے انتقال کی تصدیق کی گئی۔

یہ تصویر عرب میڈیا سے لی گئی ہےسال 1995 میں مصری خواتین فلم ایسوسی ایشن کی صدر بھی بنی۔ انہیں کئی ملکی اور غیر ملکی ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.