کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ہماری تیاری مکمل ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا

وفاقی وزیر برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی  روک تھام اور تدارک کے لئے ہماری تیاری مکمل ہے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں آج 2افرادمیں کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی ہے لیکن طب کی اخلاقیات میں مریض کی معلومات شیئرنہیں کی جاتیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ایک مریض کی تشخیص سندھ اوردوسرےکی وفاقی علاقےمیں ہوئی ہے جبکہ دونوں کیسزکاتعلق ایران کےسفرکےساتھ ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہہمیں بلاضرورت پریشان ہونےکی ضرورت نہیں اور موجودہ صورت حال میں ہمیں احتیاط اور ذمے داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

ڈاکٹر طفر مرزا نے اگاہ کیا کہ اگرکوئی چین یاایران کاسفرکرچکاہےاورعلامات پائی جاتی ہیں توڈاکٹر سےرابطہ کریں اور کسی بھی علامات کی صورت میں ہماری ہیلپ لائن 1166پربھی رابطہ کیاجاسکتاہے

واضح رہے کہ پاکستان میں  کورونا وائرس سے متاثرہ دو مریضوں کی تصدیق ہوگئی ہے،  چند روز قبل ایران سے کراچی واپس آنے والے 22 سالہ نوجوان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ترجمان محکمہ صحت نے تصدیق کی ہے کہ 22 سالہ متاثرہ شخص اور اہلخانہ کونجی اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے ۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.