شنیرا کی وسیم اکرم کو سالگرہ کی مبارکباد

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کی اہلیہ و سماجی کارکن شنیرا نےاپنے شوہر کی 54ویں سالگرہ کے موقع پر اُن کے لیے محبت بھرا پیغام جاری کیا ہے۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے شنیر انے اپنے شوہر وسیم اکرم کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔شنیرا اکرم نے لکھا کہ ’میں نے غیر متوقع مستقبل کے لیے اپنا شیڈول بنالیا ہے کہ میں نہ تو اپنے دوستوں سے ملوں گی، نہ بیوٹی سیلون جاؤں گی اور نہ ہی بلا ضرورت گھر سے باہر نکلوں گی۔وسیم اکرم کی اہلیہ نے لکھا کہ ’اِس خوشی کے موقع پر میں اپنی تمام معاشرتی سرگرمیاں ترک کرکے اپنے شوہر کے ساتھ ایک معیاری وقت گُزاروں گی۔شنیرا اکرم نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ QuarantineBday بھی استعمال کیا۔ رواں ماہ چاند اور سورج دونوں کو گرہن لگے گا

رواں ماہ چاند اور سورج دونوں کو گرہن لگے گا

دوسری جانب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) کی طرف سے بھی لیجنڈری کھلاڑی وسیم اکرم کو سالگرہ کی مبارکباد دی گئی ہے اور اُس کے ساتھ ہی اُن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

97