وزیراعظم کہیں نہیں جا رہے : شیخ رشید

راولپنڈی : وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کہیں نہیں جا رہے، حکومت اپنی مدت پوری کرے گی ۔

عیدالاضحیٰ کی نمازادائیگی کے بعد وزیر ریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم مانتے ہیں کہ مہنگائی ہوئی ہے، چینی آٹا امپورٹ کر کے اس پر سبسڈی دیں گے، اپوزیشن سمجھ لے،عمران خان کہیں نہیں جارہے، پاکستان مشکل وقت سے گزر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن 3 ماہ شور شرابا کرے گی، بلاول روز پریس کانفرنس کریں،ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا ہے ۔ نیب کےقانون میں ترمیم کرنے والا عمران خان آخری شخص ہوگا، جنہوں نے ملک کو لوٹا وہ چاہتے ہیں کہ نیب کے قانون میں ترمیم ہو، شہباز شریف سے اُمید ہے کہ وہ تدبر کا مظاہرہ کریں گے۔

وفاقی وزیر ریلوے کا کہناتھا کہ بڑی عید پر بڑی احتیاط کی ضرورت ہے، میری حالت کورونا کے بعد ابھی تک بہتر نہیں ہوئی ،امریکا جیسے ملک کی معیشت تباہ ہوگئی ہے ، پاکستان کی معیشت ایک امتحان سے گزر رہی ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

40