ن لیگ کی انتہائی اہم شخصیت انتقال کرگئی

سیالکوٹ(ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی افتخارالحسن ظاہرے شاہ لاہور میں انتقال کرگئے۔نجی خبررساں ادارے کے مطابق سیالکوٹ کے حلقہ این اے 75 سے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی سید افتخارالحسن ظاہرے شاہ 78 برس کی عمر میں انتقال کرگئے، وہ گزشتہ ایک ماہ سے لاہور کے ڈاکٹر اسپتال میں دل کی تکلیف کے باعث زیر علاج تھے۔خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ چند روز قبل ظاہرے شاہ کا بائی پاس بھی ہوا تھا، تاہم بائی پاس کے فوری بعد ہی انہیں فالج کا اٹیک بھی ہوگیا جس کے باعث انہیں اسپتال میں ہی رکھا گیا تھا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔ ظاہرے شاہ کی میت لاہور سے ان کے آبائی گاؤں آلو مہار پہنچائی گئی اور نماز جنازہ مغرب کے بعد ادا کی گئی۔افتخارالحسن ظاہرے شاہ تین بار ممبر پنجاب اسمبلی اور تین بار ممبر نیشنل اسمبلی رہ چکے ہیں، ان کے انتقال پر سابق وزیر اعظم نواز شریف، شہباز شریف، خواجہ آصف، احسن اقبال، سعد رفیق اور دیگر نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

20