پاکستان میں کوروناسےہلاکتوں کی تعداد12ہزار938ہوگئی

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید42اموات اور ایک ہزار163 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 12 ہزار938 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 82 ہزار528 ہو گئی ہے۔

ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 22 ہزار184ہے اور5لاکھ47ہزار406 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 5 ہزار 391 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 353، خیبر پختونخوا2 ہزار 85، اسلام آباد501، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 200 اور آزاد کشمیر میں 306 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 44 ہزا516، خیبر پختونخوا 72 ہزار615، سندھ 2 لاکھ 58 ہزار412، پنجاب میں ایک لاکھ 72 ہزار683، بلوچستان 19 ہزار66، آزاد کشمیر10 ہزار280 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 956 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور پہلے مرحلے میں ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین لگائی جا رہی ہے جبکہ 63 سال سے بڑی عمر کے افراد کو بھی ویکسینیشن کا عمل شروع کیا جا چکا ہے۔

ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جائے گا۔

ویکسینیشن کے پہلے مرحلے کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جائے گی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

48