عوام کےلئے خوشخبری:22 دن بعد میٹرو اور سپیڈو بس سروس بحال

پنجاب حکومت نے انٹر سٹی ٹرانسپورٹ کی بحالی کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں 22 دن بعد میٹرو اور سپیڈو بس سروس بحال کر دی گئی ہے۔ اورنج ٹرین کی بحالی سے متعلق تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق میٹرو اور سپیڈو بس سروس کل سے چلا دی جا ئینگی۔

واضح رہےکہ کورونا وائرس کی تشویشناک صورتحال کے پیش نظرلاہور میں ماس ٹرانزٹ سسٹم کو 30 مارچ کو بند کیا گیا تھا۔

لاک ڈاؤن میں اورنج ٹرین، میٹرو بس، سپیڈو بس سروس مکمل طور پر بند رہی۔

ماس ٹرانزٹ سسٹم لاک ڈاؤن کے سبب 22 دن تک بند رہی۔

سپیڈو بس کے 17 روٹس کو معطل رکھا گیا جبکہ سپیڈو بس سروس کی 200 بسیں متعلقہ لاری اڈوں پر کھڑی رہیں۔

 

-->

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

20