پی ٹی سی ایل کیبل میں خرابی سے انٹرنیٹ سروس متاثر

image

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن لمیٹڈ کی بین الاقوامی سب میرین کیبل میں خرابی کے باعث ملک بھر میں انٹرنیٹ کی رفتار متاثر ہورہی ہے۔

پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پی ٹی سی ایل کی سب میرین کیبل ایس ایم ڈبلیو 4 میں بحر ہند میں خرابی پیدا ہوئی ہے جس کے باعث ملک میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہے۔

ترجمان پی ٹی اے نے صارفین کو  خبردار کیا ہے کہ رش کے اوقات میں انٹرنیٹ اسپیڈ میں کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، انٹرنیٹ خدمات کی مکمل طور پر جلد بحالی کیلئے اقدامات جاری ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.