کِیا کمپنی نےسورینٹو کی قیمت میں کمی کردی

image

کِیا لکی موٹرز پاکستان نے کمپنی کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق  کمپنی نے محدود مدت کیلئے سورینٹو ویریئنٹس کی قیمتوں میں 7 لاکھ 4 ہزار روپے تک کی کمی کی ہے۔

 سورینٹو 3.5 ایف ڈبلیو ڈی کی قیمت میں 7 لاکھ 4 ہزار روپے کی کمی کی گئی ہے۔ اس ویرینٹ کی نئی قیمت 75  لاکھ روپے ہے۔

کِیا سوریںٹو 2.4 اے ڈبلیو ڈی  کی قیمت میں3 لاکھ 13 ہزار روپے کی کمی دیکھی گئی ہے اور اب اس کی قیمت 75لاکھ روپے ہوگئی ہے۔

  قیمت میں کمی کی وجہ کیا ہے؟

 مارکیٹ ذرائع نے سماء ڈیجیٹل کو بتایا کمپنی نے ڈیلرز کو بھی اچھے مارجن کی پیشکش کی تاکہ وہ سورینٹو  ویریئنٹس کے یونٹس کو فروخت کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ کوشش کریں۔

 آٹو انڈسٹری کے ذرائع کے مطابق سورینٹو  کِیا  کمپنی کی سب سےکم  فروخت ہونے والی گاڑی  ہے، اور کمپنی اب یونٹس کو فروخت کرنے کے لیے75 لاکھ روپے کی ایک ہی قیمت پر دو ویریئنٹس فروخت کر رہی ہے۔ تاہم کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ سورینٹو پر ایک محدود مدت کی پیشکش کر رہے ہیں، 2017 میں پاکستان میں داخل ہونے کے بعد سے  50 ہزار یونٹس کی  بکنگ کا سنگ میل حاصل کرچکے ہیں۔

 ماہرین کا ماننا ہے کہ قیمتوں میں کمی سے فروخت میں بہت زیادہ اضافہ نہیں ہو سکتا کیونکہ جو لوگ کِیا سورینٹو خریدنے  کی استطاعت رکھتے ہیں وہ ٹویوٹا فورچیونر اس کی مقبولیت کی وجہ سے اسی قیمت پر خریدنے کو ترجیح دیں گے۔

کِیا کمپنی کی جانب سے قیمتوں میں اضافہ

کمپنی نے 8 نومبر 2021 کو مختلف ویرنٹس کی قیمتوں میں 5 لاکھ روپے تک اضافہ کیا۔

 کِیا کارنیول جی ایل ایس اور کارنیول جی ایل ایس پلس کی قیمتوں میں  5 لاکھ روپے کا سب سے زیادہ اضافہ ہوا۔ دونوں قسموں کی نئی قیمتیں 90لاکھ روپے اور 1 کروڑ روپے ہیں۔

 اُس وقت تجزیہ کار عبدالغنی میانور نے کہا تھا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں اسٹیل اور ایلومینیم جیسے خام مال کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جس کے زیر اثر کمپنی نے قیمتوں میں اضافہ کریا۔


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.