مردم اورخانہ شماری کیلئے5ارب روپےکی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظور

image

فائل فوٹو

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نےملک میں 7ویں مردم اور خانہ شماری کیلئے 5 ارب روپے کی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دے دی۔

ای سی سی کا اجلاس جمعہ کو وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت ہوا جس میں  ملک میں ساتویں مردم اور خانہ شماری کیلئے 5 ارب روپے کی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دےدی۔ نئی ڈیجیٹل مردم شماری کا کام جلد شروع ہوگا۔ آئندہ عام انتخابات نئی مردم شماری کے نتائج کی بنیاد پر کرائے جائیں گے۔

اس کے علاوہ  14 جولائی کو داسو ڈیم سائٹ پر دہشت گردی کا نشانہ بننے والے چینی شہریوں کے لواحقین کو 1 کروڑ 16 لاکھ ڈالر معاوضہ دینے کی منظوری دی گئی۔

 اُس وقت کےوزیراطلاعات شیخ رشید کےمطابق اس حملے میں 9 چینی کارکنوں سمیت 12 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ بعد ازاں ایک اور چینی شہری کی موت ہو گئی جبکہ کل 26 چینی کارکن زخمی ہوئے تھے،جس کے بعد چین نے داسو ڈیم منصوبے پر کام عارضی طور پر روک دیا تھا۔

ای سی سی نے افغانستان سے چلغوزے کی درآمد پر 45 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔ مزید برآں  پاکستان اور افغانستان کے درمیان بعض اشیاء کی مقامی کرنسی میں تجارت کی منظوری دینے کا اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔

کمیٹی نے کامیاب جوان پروگرام کی نگرانی کے لیے تھرڈ پارٹی کی مدد لینے کا بھی فیصلہ کیا اور ایف بی آر کو بھی 4 ارب روپے کی گرانٹ کی منظوری دی۔

اجلاس میں انتظامیہ کے منصوبوں، ایف سی پختوانخواہ کے ہیلی کاپٹر کی مرمت کیلئے بھی فنڈز کی منظوری دی گئی۔

مزید برآں ایس ایم ای سیکٹر میں فنانسنگ کیلئے نئی نئی کریڈٹ گارنٹی کمپنی قائم کرنے اور یوریا کھاد کی ضروریات پوری کرنے کیلئے پلانٹس کو مزید دو ماہ گیس فراہمی کی منظوری دی گئی۔


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.