کسٹم ٹیم کا آرٹیفیشل جیولری مارکیٹ میں چھاپہ

image

Your browser does not support the video tag.کراچی کے علاقے ڈینسو ہال میں کسٹم ٹیموں نے آرٹیفیشل جیولری مارکیٹ پر چھاپا مار کر لاکھوں مالیت کا سامان قبضے میں لے لیا۔

نمائندہ سما کے مطابق کسٹم اہلکاروں کے چھاپے کے خلاف تاجروں نے سخت احتجاج بھی کیا۔

چیئرمین بولٹن مارکیٹ تاجر اتحاد کا کہنا تھا کہ وہ مال چین سے منگواتے ہیں جس کے تمام کاغذات موجود ہیں، تمام سامان قانونی طريقے سے لايا گيا تھا جب کہ کسٹم انٹیلی جنس افسر نے کہا کہ اعلیٰ افسران کی ہدایت اور جوڈیشل مجسٹریٹ کے نوٹس پر چھاپا مارا گیا۔ تاجروں کے پاس مکمل دستاویزات نہیں ہیں۔

کسٹم حکام نے بتايا کہ کارروائی تمام تر قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد کی گئی، تاجروں کے پاس ڈيوٹی ادا کرنے کی رسيديں ہيں تو دکھا ديں۔

کسٹم انٹيلی جنس کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد پوليس بھی پہنچ گئی اور تاجروں کی ايک نہ سنی گئی۔ اہلکار سامان ٹرکوں ميں بھر کر لے گئے۔


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.